کک باکسنگ ٹیم ورلڈ مارشل آرٹ چمپئن میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
کراچی(اسپورٹر رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلے مرتبہ پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے قاہرہ مصر میں ہونے والی ورلڈ مارشل آرٹ چمپئن میں شرکت کی ۔اس چمپئن شپ میں پاکستان ،مصر تیونس ،تنزانیہ ،الجزائر ،آزربائیجان ،روس بنگلہ دیش اور موروکو نے حصہ لیا۔جس میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے 2گولڈ ،1سلور اور 1برائونز میڈیل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرکے اس چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ورلڈ مارشل آرٹ چمپئن میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں محمد گل نے 75کلو گرام میں گولڈ میڈل ،محمد عارف نے 70کلو گرام میں گولڈ میڈل ،محمد عباس نے 52کلو گرام میں برائونز میڈل ،طاہر رحیم نے 56کلو گرام میں سلور میڈل حاصل کرکے دنیا ئے کک باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اس چمپئن شپ میں پاکستان کا ایک اور اعزاز سیکریٹری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن محمد اشفاق نے ممبر چیف جیوری اور ریفری کے خدمات انجام دیئے اور اس چمپئن شپ کے بیسٹ ریفری اینڈ ججنگ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ ورلڈ مارشل آرٹ چمپئن میں کک باکسنگ پاکستان ٹیم کی کامیابی کا سہرا فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ اور سیکریٹری محمد اشفاق کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔چمپئن شپ میں کامیابی کے بعد پاکستان کک باکسنگ کی ٹیم گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی کراچی ائر پورٹ پر کھلاڑیوں کا اسپورٹس حلقوں کی جانب سے پر تبال استقبال کیا گیا فاتح کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کک باکسنگ ٹیم کو اس چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کی کھلاڑیوں نے تعاون اور سرپرستی پر سیکریٹری سندھ اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ سے بھی اظہار تشکر کیا ۔پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ اور سیکریٹری محمد اشفاق نے اُمید ظاہر کی ہے کہ مئی 2018ء میں ترقی میں منعقدہ انٹرنیشنل چمپئن شپ میں شرکت کے کے لئے حکومتی حلقوں کی جانب سے مکمل تعاون درکار ہوگا انہوں نے وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ سے درخواست کی ہے کہ کک باکسنگ اسپورٹس کی ترقی کے لئے کک باکسنگ اسپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ کرکے ملک میں کک باکسنگ کھیل کا مستقبل روشن کریں ۔