شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں شامل کرنے کیلئے غور کر رہے ہیں،مکی آرتھر
دبئی(آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ اور طویل بولنگ کاتجربہ دلانے کیلئے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے پر غور کررہے ہیں،امید ہے کہ شاہین آفریدی کی موجودگی فاسٹ بولنگ اسکواڈ کو تقویت دے گی،تجرباتی بنیادوں پر ٹیسٹ فارمیٹ میں شاہین آفریدی کو ٹیم کے ہمراہ رکھنے کے خواہش مند ہیں۔پاکستانی ٹیم کو اس سال مئی میں ڈبلن میں آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ اور انگلینڈ میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔پاکستانی ٹیم کے اس دورے کیلئے فاسٹ بولنگ آپشنز میں محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عباس شامل ہیں۔