قومی جٹ کوانڈو ٹیم ورلڈ جٹ کوانڈو چیمپین شپ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )تین رکنی قومی جٹ کوانڈو ٹیم ۱۱ مارچ بروز ہفتہ روانہ ہو گی، جہاں وہ تھائی لینڈ میں ہونے والی تھرڈ انٹرنیشنل اینڈ تھائی مارشل آرٹس فیسٹولز اینڈ گیمز میں ایشیئن جٹ کوانڈو فیڈریشن اینڈ انٹر نیشنل جٹ کوانڈو فیڈریشن ۱۲ تا ۱۸ مارچ کے زیرِ اہتمام ورلڈ جٹ کوانڈو چیمپین شپ ۲۰۱۸ میں شرکت کرے گی۔ تین رکنی ٹیم میں ماسٹر محمد شہباز بطور ہیڈ آف دا ٹیم شامل ہیں۔ فیمیل کھلاڑی میں سائوتھ ایشین چیمپین سمیرا سید -50 kg میں اور میل کھلاڑی عبد الوھاب -60 kg میں شامل ہیں۔