ملک کا اسلامی تشخص مٹانے کیلئے دشمن قوتیں سرگرم ہیں: میاں مقصود
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے حلقہ خواتین کی صوبائی مجلس شوریٰ سے خطاب میں کہا ہے کہ وطن عزیز کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لئے ہمارے ازلی دشمن بھارت ،امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کو اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے متحدہ ہوچکی ہیں۔ان قوتوں کا بنیادی ہدف ختم نبوتﷺ کے قانون کو ختم کرنے کے لئے اقدامات ،توہین رسالت اور دستور کی دیگر اسلامی دفعات کا خاتمہ کرنا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ دراصل دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تیار کردہ ایک ڈرامہ ہے جس میں پاکستان کی فوج اور دیگر اداروں کو دھکیل دیا گیا ہے۔