حضرت ابوبکر صدیقؓ کی اسلام کیلئے خدمات لازوال ہیں: عبدالغفار روپڑی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگرنے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر ؓ کی دین اسلام کے لئے قربانیاں اور خدمات لازوال ہیں جن اعتراف حضرت محمد کریم ﷺ نے بھی فرمایا ، وہ مسلمانوں کے کے پہلے خلیفہ ہیں ، مرزا مسرور کا قادیانیوں کو سعودی عرب کے سفر کی ہدایت انتشار پھیلانے کی سازش ہے، قادیانیوں کے ارض الحرمین الشریفین میں سعودی عرب کے قوانین کے مطابق داخلہ پر پابندی ہے نواز شریف کے ساتھ جامعہ نعیمیہ میں پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک ہے ۔ایسے واقعات اور ردعمل ظاہر کرنے کے طریقہ کار کی کوئی اسلامی ،اخلاقی ،جمہوری گنجائش نہیں ہے۔