عوام کو صحت، تعلیم کی سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: امیر العظیم، راشد نسیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے کہاہے کہ شہریوں کو صحت کی سہولت دینا حکومت اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی ہے کوئی حکومت بھی اس ذمہ داری کو پورا نہیں کر سکی ۔ حکمران خود تو اپنے علاج کے لیے امریکہ اور لندن چلے جاتے ہیںجبکہ کروڑوں پاکستانی علاج کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ۔راشد نسیم نے کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ سمیت تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کا م کرنا چاہیے اور ان کے کردار سے جانبداری کا شائبہ بھی سامنے نہیں آنا چاہیے ۔ جانبداری کے تاثر سے حکمرانوں کو فائدہ پہنچ رہاہے۔