پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت کا ہنگامی اجلاس
لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت کا ایک ہنگامی اجلاس حکیم محمداحمدسلیمی چیئرمین کی صدارت میں ہوا جس میںحکیم محبوب الہی ، حکیم انعام اللہ ، حکیم مفتی محمدیوسف ، حکیم محمد عامر ، حکیم اللہ دتہ ، حکیم احمد ، پروفیسر حکیم اشفاق محمود ، حکیم منظور احمد ، حکیم طاہر خان ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی اور کئی نامور اطباء کرام نے شرکت کی - اجلاس میں کوالیفائیڈ اطباء کرام کو جراحت سے روکنے اور اس ضمن میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا- تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے طب یونانی کے اہم ستون جراحوں کو کام کرنے سے روکنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس پر پاکستان طبی کانفرنس کی جانب سے بھرپور احتجاج کیاگیا