حضرت فاطمہؓ کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے: شیخ انوارالحق
لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔آپ کے کردارکاایک ایک رخ ہماری عملی زندگی میں رہنمائی کرتا ہے۔آپ حضورﷺ کی صاحبزادی ہونے کے باوجود اپنا کام خود کرتی تھیں۔ نبی کریمﷺ آپ کا بڑا احترام کرتے تھے۔