بلوچستان میں کارروائیاں،2دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت )ایف سی اور حساس اداروں کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں دو مبینہ دہشت گرد گرفتار اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد برآمد آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقوں مستونگ پشین کھڈکوچہ سبی میں کاروائیاں کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تیار شدہ آئی ای ڈیز دھماکہ خیز مواد راکٹ اسلحہ اور مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر کے قبضے میں لے لیں گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
بلوچستان/ کارروائیاں