پلاٹ نہ مکان ‘سگے بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی، جاوید اختر
مدینہ منورہ( نمائندہ نوائے وقت) سگے بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی، دیار غیر سے پیسے بھجوانے والے کو کنگال کردیا گیا۔ نہ مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی کارروائی ہوسکی۔ اوورسیز شکایات سیل میں بھی درخواست مع ثبوت دے دی ہے۔ کھاریاں کے رہائشی جاوید اختر جوکہ سعودی عرب میں مقیم ہے نے اپنے بھائی کو بغرض پلاٹ خریداری و تعمیر مکان خطیر رقم بھجوائی، یہ رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔ ملزمان غضنفر ڈار، محمد عمیر اور ریحانہ غضنفر سکنہ جی الیون تھری نے تمام پلاٹس اپنے نام خریدے اور بعدازاں فروخت بھی کردیئے۔ پیسے بھیجنے کے بنک ثبوت موجود ہیں۔ جاوید اختر نے ایک کروڑ 52لاکھ 91ہزار 562روپے بھیجے جس سے اب ان کے بھائی انکاری ہیں۔ نہ پلاٹس ملے نہ مکان، اعتماد کی آڑ میں سگے بھائی نے دھوکہ دیا۔ جاوید اختر نے داد رسی کیلئے اوور سیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو درخواست نمبر 13186بھیج دی ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ از خود نوٹس لے کر ملزمان سے خطیر رقم واپس کرائیں۔
جاوید اختر