چیف آف ائیر سٹاف ویٹرنز گالف چیمپئن
لاہور(خبر نگار)چیف آف ائیر سٹاف ویٹرنز گالف چیمپئین شپ کی سینئرز کیٹگری میںایئر مارشل عاصم ظہیر، ایئر وائس مارشل عرفان احمد اورائیر مارشل مجاہد انوار خان نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا جبکہ پہلے ، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدا ر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان، ائیر وائس مارشل عامر مسعود اور میجر جنرل شاہد محمود قرار پائے۔