صرف نواز شریف کا احتساب نظر آرہا ہے۔ ہمت ہے تو سب پر ہاتھ ڈالو اسفند یار ولی
سوات (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے چیئرمین نیب بتائیں کیا آف شورکمپنیاں صرف نواز شریف کی ہیں، خیبر پی کے میں ایک ارب 80 کروڑ میں پ±ل بنایا گیا، آج ا±سی پ±ل پر بورڈ لگا ہے بھاری گاڑی کا داخلہ بند ہے۔ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینٹ الیکشن میں ان کا کوئی ممبر نہیں بکا، ان پر یا اہلخانہ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی دے دی جائے، حکومت کی داخلہ اور خارجہ دونوں پالیسیاں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا سمیع الحق کو سینٹ الیکشن میں بھی دھوکا دیا گیا، بلین ٹری پر چیف جسٹس کو سو موٹو لینا چاہئے، ہم نے کہا تھا سیاسی مسئلوں کو عدالت میں نہ لے جائیں۔ فاٹا کو خیبر پی کے میں بلا تاخیر ضم کرنا ضروری ہے، ایسے سی پیک کو نہیں مانتے جس میں مغربی روٹ نہ ہو۔ انہوں نے کہا الیکشن قریب آتے ہی فضل الرحمن اور سراج الحق کو شریعت یاد آتی ہے۔ صرف نواز شریف کا احتساب نظر آرہا ہے۔ ہمت ہے تو سب پر ہاتھ ڈالو، پھر پتہ چلے احتساب ہوتا نظر آرہا ہے۔ خان صاحب اس وقت سے ڈرو جب قوم کے ہاتھ تمہارے گریبان پر پہنچیں گے تم کسی کے لاڈلے ہو۔ آج ملک میں سپریم کورٹ بھی متنازعہ ہے۔ بیٹھ کر اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کا تصفیہ کرو۔
اسفند یار