حقوق کے حصول کیلئے پنجابی بولنے والوں کو متحد ہونا ہوگا: ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کا ہفتہ وارانہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر یوسف سلیم پاکستان ہاو¿س میں ہوا جس میں چوہدری ارشد،رانا سعید،ڈاکٹر رفیق،ڈاکٹر مختیار،یاسین رند،خالق نواز نیازی،ذہین نقوی کے علاوہ گلشن ٹاو¿ن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی قائد تحریک نے اس خطے میں مقیم پنجابیوں کو یہ پیغام دیا کہ کب تک تم دیگر اقوام اور جماعتوں کے لولی پاپ پر خوش ہوتے رہو گے کیا پنجابیوں نے70 برسوں میں دوست اور دشمن میں امتیاز نہیں کیا؟اب بھی وقت ہے اگر ہمیں اپنی تیسری نسل کو تباہی سے بچانا ہے تو اپنا سیاسی وجود بنانا ہوگا اور سیاسی وجود بنانے کے لئے ایک صفحہ پر متحد ہو کر الیکشن 2018ءمیں حصہ لینا پڑے گا میں بغیر خوف و خطرہ سے یہ بات کہتا ہوں کہ اگر پنجابی متحد ہوکر الیکشن میں حصہ لیں تو نہ وہ صرف بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی بلکہ ڈنڈے کے زور پر اپنے غصب حقوق بھی لے گی ماں بولی کے ناطے متحد ہونا لسانیت کے زمرے میں نہیں آتا۔