کنٹونمنٹ بورڈمیں قائم نجی تعلیمی اداروں کے معاملے پر نظرثانی کی جائے‘ پسما
کراچی(نیوز رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں کی زیر صدارت گلستان جوہر کراچی میں کنٹونمنٹ علاقوں میں قائم نجی اسکولوں کے مالکان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پسما کے جنرل سیکٹریٹری سید اسرار علی اور ڈپٹی سیکٹریٹری جنرل محمد عمر کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھاری تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پسما کے چیئرمین شرف الزماں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 47سے زائد کنٹونمنٹ ایریا زمیں برسوںسے قائم ہزاروں نجی تعلیمی ادارے جو کنٹونمنٹ بورڈ کوباقائدہ مختلف اقسام کے بھاری بھرکم ٹیکسیزبھی ادا کرتے ہیں ان نجی تعلیمی اداروں پر پابندی لگا نے کے حکم پر نظر ثانی کی جائے چونکہ اس سے نہ صرف ان نجی تعلیمی اداروں میں ملازمت کرنے والے ہزاروںٹیچرز اوردیگر ملازمین بے روز گار ہوجائیںگے بلکہ ان نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے لاکھوں طلباءو طالبات کا تعلیمی مستقبل بھی تاریک ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ صرف چک لالہ کنٹو نمٹ کے علاقے میں 1200کے قریب نجی تعلیمی ادارے برسوں سے قائم ہیں جنہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کی کنٹرولنگ اتھارٹی نے بھی باقائدہ این او سی جاری کی ہوئی ہے چونکہ پہلے کنٹونمٹ کے ایریا میں اسکول کھولنے پر پابندی نہیں تھی لہذا جو تعلیمی ادارے کنٹونمٹ ایریا زمیں برسوں سے قائم ہیں اورٹیکسز بھی ادا کر تے ہیںان کو تعلیمی اداروں کے لئے بنائے گئے نئے قانون سے مبراقرار دیا جائے۔