500 ووٹ لینے والا900ارب کی کرپشن کرنے والوں سے بہتر ہے: بابر اعوان
اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما وقانون دان بابر اعوان نے کہاہے کہ پانچ سو ووٹ لینے والا اربوں کی کرپشن کرنے والوں سے بہتر ہے ۔مریم نواز کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 500 ووٹ لینے والا 900 ارب کی کرپشن کرنیوالوں سے ہزارگنا بہتر ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کا راگ الاپنے والے بلوچستان کی حمایت کریں، جنہوں نے فاٹاکوکے پی میں ضم ہونے سے روکاوہ فاٹاکے امیدوار کو ووٹ دیکر شرمندگی مٹائیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ووٹوں کی تعداد آزمانے کے لئے آئندہ انتخاب بلوچستان سے لڑیں۔