تیل ذخیرہ کرنے کیلئے 7.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی: اوگرا
اسلام آباد(نامہ نگار)ملک میں تیل کو ذخیرہ کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کیلئے آئندہ 3سال کے دوران 7.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مسلسل اضافہ کی روشنی میں پٹرولیم منصوعات کو ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے جس کی روشنی میں توانائی کی وزارت اور اوگرا نے 15 نئی کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کیلئے سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ کی منظوری دی ہے ان کمپنیوں میں زیادہ تر کمپنیاں مقامی ہیں۔