احسن آباد کے قریب ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی‘ واٹر بورڈ میں ایمرجنسی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتوار کی شام احسن آباد کے قریب ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر مختلف ہائیڈرنٹس سے 70 ہزار گیلن سے بھرے پانی کے ٹینکر ز آتشزدگی کے مقام پر پہنچادیئے گئے جبکہ فائر باو¿زرز کو فوری پانی فراہم کرنے کیلئے ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرالیا گیا ،ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے فوکل پرسن سمیت دیگر حکام جائے وقوعہ پہنچے ۔