سندھ میں آئندہ حکومت فنکشنل لیگ بنائے گی‘سردار رحیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کو ڈس فنکشنل کہنے والوں کو آئندہ عام انتخابات میں جی ڈی اے کی عوامی طاقت کا اندازہ ہوجائیگا اقتدار کے نشے میں دھت حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں سندھ میں آئندہ حکومت کے سربراہ کوئی اور نہیں پیر صاحب پگارا کے حمایت یافتہ لوگ ہونگے صوبے کو بحرانوں سے پیر صاحب پاگارا ہی کی قیادت نکالے گی۔ وہ اتوار کو فنکشنل ہاوس میں کارکنان کےوفد سے گفتگو کررہے تھے۔