16سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 16سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا ،متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ نشہ آور مشروب پلا کربیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔عزیز آباد تھانے میں 16سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیخلاف مقدمہ اسکے والد نے درج کرایا،والد نے کہا ہے زیادتی کا واقعہ گزشتہ سال آٹھویں مہینے میں پیش آیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پرویز نامی عزیز نے میری بیٹی کو نشہ آور مشروب پلا کردیگر ساتھیوں کیساتھ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ان کا کہناتھا کہ ملزمان خود کو اعلی پولیس افسر کا رشتہ دار بتا کر دباﺅڈال رہے ہیں۔