آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرینگے ‘وزیر اعلیٰ سندھ
حیدرآباد( نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ اس بات میں سندھ سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کرینگے۔کسی بھی سیاست دان پر سیاہی یا جوتا پھینکنا انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ وہ قاسم آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما جام ساقی کے انتقال پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد ا ن کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ آئندہ انتخابات کے حوالے سے سوال پر سید مرا د علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی۔ سندھ میں پیرامیڈیکل عملے کے احتجاج کے بارے میںپوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پیرامیڈیکل عملے کی جانب سے پروفیشنل الاﺅنس کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ہم نے انہیں بتا دیا ہے کہ اس سے حکومت سندھ پر10 ارب روپے کا اضافی بوجھ آجائے گا- نیز اس سے دیگر ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے چنانچہ پیرا میڈیکل عملے کو دیگر صوبوں کی طرح قانون کے مطابق مراعات د ی جائیں گی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد آمد کے بعد حسین آبادمیں عبدالسلام راجپوت کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، ڈی آئی جی حیدرآبا جاوید عالم اوڈھو، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد، سعید احمدمنگیجو، ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ، ڈی سی حیدرآباد غلام قادر جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ