راہول گاندھی نے نریندر مودی کا ’’ہٹلر‘‘ سے موازنہ کر دیا
نئی دہلی (رائٹرز) بھارتی حکمران پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپوزیشن پارٹی کے رہنما نریندر مودی کا ہٹلر سے موازنہ کر دیا۔ پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ الیکشن میں راہول گاندھی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کی توقع رکھنے والے نریندر مودی کے خلاف راہول گاندھی کا یہ سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارت عظمیٰ کے امیدوار بی جے پی کے نریندر مودی رائے شماری کے متعدد جائزوں کے مطابق آئندہ حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ انہوں نے بھارت کی معیشت کو ترقی دینے کا وعدہ کر رکھا ہے تاہم ان پر 2002ء میں گجرات میں مذہبی فسادات پر قابو پانے میں ناکامی کا الزام ہے۔ مودی کے صوبے میں گفتگو کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک الگ قسم کا رہنما ہے جس کی مثال ہٹلر کی طرح کی ہے۔