کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ بھی دہشتگردی سے نہ بچ سکا،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضیاءاللہ قاسمی جاں بحق ہوگئے۔

12 مارچ 2013 (23:23)
کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ بھی دہشتگردی سے نہ بچ سکا،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضیاءاللہ قاسمی جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفترسےگھر رکشے پر جارہے تھے کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ بلوچستان کے الیکشن کمشنر سلطان بایزید نے ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے حالات کے باعث الیکشن کمیشن کے افسران سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں اور رکشوں میں سفرکرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔