کراچی میں عالم دین سمیت چھ افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے گئے

12 مارچ 2013 (23:17)
کراچی میں عالم دین سمیت چھ افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے گئے

فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل زون میں موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرنےعالم دین مولانا سمیع اللہ کی کارپر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، جوابی فائرنگ سے دو ٹارگٹ کلر عدنان زیدی اور واصف بھی زخمی ہوئے،موقع پر موجود مشتعل افراد نے ٹارگٹ کلرز کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے مولانا سمیع اللہ اور زخمی ٹارگٹ کلر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج مولانا سمیع اللہ اور ٹارگٹ کلر عدنان زیدی دم توڑ گئے ،
ناظم آباد تین نمبرکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت اعجاز جعفری کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ ادھرشرافی گوٹھ اور شفیق موڑ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ ملیرمیمن گوٹھ نالے سے دو افراد کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تاہم لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلر زاکر اور سمیر کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ملزمان پچاس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھےجبکہ ماڑی پور پولیس نے بیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان بابر اور ندیم کو گرفتارکرلیا

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...