کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ کے اتار چھڑھاؤ کے بعد کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو پچاس پوائنٹ کے اضافے کے بعد سترہ ہزار آٹھ سو بہتر پر بند ہوا.
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے رحجان کے ساتھ ہوا،،ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ روز کی نسبت تین سو چوسٹھ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ سترہ ہزار آٹھ سو چھیاسی کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر تین سو پچاس پوائنٹ کے اضافے کے بعد سترہ ہزار آٹھ سو بہتر پر پہنچ کر بند ہوا۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی ، ٹیلی کام سیکٹر، اینگرو اور سیمنٹ سیکٹر میں ہوئے۔ مجموعی طور پر تین سو اڑتالیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، دوسو چھتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چوراسی کے حصص میں کمی اور اٹھائیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، بروکرز کا کہنا ہے کہ اڑتالیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر امریکہ کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے سامنے نہ آنے کے باعث مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب ہے.