محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں اکژ مقامات پر مطع ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر گلگت بلتستان مالاکنڈ ہزارہ کوئٹہ قلات مکران پر چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھی چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اسلام آباد میں پولن کی مقدار سولہ ہزار سات سو آٹھ فی مکعب میٹر ریکارڑ کی گئی ہے۔ مختلف شہروں سے ریکارڑ کیے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اورمظفرآباد تیرہ، لاہور چودہ، کراچی اٹھارہ،کوئٹہ چھ، سکردو چار، مری آٹھ، گلگت نو استور منفی دو مٹھی چھتیس ملتان پندرہ حیدرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔