پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبر پختون خوا انجینئیر شوکت اللہ کی تعیناتی کے متعلق دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مسزارشاد قیصر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے خیبر پختون خوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ کی تعیناتی کے متعلق دو علیحدہ علیحدہ دائر پیٹیشنز کی سماعت کی۔ رخواست گزاروں کے وکلاء کا موقف تھا کہ گورنرخیبرپختون خوا کی تعیناتی غیرآئینی ہے، کیونکہ گورنر اس صوبے کے رہائشی ہی نہیں ہیں۔ اعتراضات پر عدالت نے وفاقی حکومت، سیکرٹری الیکشن کمیشن ،اٹارنی جنرل، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔