اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ڈبلیوڈی کے سرکاری ملازم کوترقی دینے کے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پروزیراعظم راجہ پرویزاشرف کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

12 مارچ 2013 (20:11)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ڈبلیوڈی کے سرکاری ملازم کوترقی دینے کے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پروزیراعظم راجہ پرویزاشرف کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انورکاسی نے پی ڈبلیوڈی کے سپرنٹنڈنٹ انجیئنرسید ظہورخلاق کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل کرنل انعام نے عدالت کوبتایا کہ ہائی کورٹ نے چوبیس جون دوہزار گیارہ کوان کے موکل کی ترقی کا حکم دیا تھا، جس پرتاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، وزیراعظم نے اب تک صرف اپنے عزیزوں کوترقیاں دینے کے سوا کسی افسرکومیرٹ پرترقی نہیں دی۔ اب بھی وزیراعظم کی ٹیبیل پرسینکڑوں درخواست ان کے دستخطوں کی منتظرہیں۔ عدالت نے درخواست گزارکی طرف سے وزیراعظم کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی استدعا منظورکرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔