لاہور کی ضلعی حکومت نے بادامی باغ واقعہ میں متاثرہ جوزف کالونی میں غیرسرکاری تنظیموں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

12 مارچ 2013 (20:04)
لاہور کی ضلعی حکومت نے بادامی باغ واقعہ میں متاثرہ جوزف کالونی میں غیرسرکاری تنظیموں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے سانحہ جوزف کالونی میں این جی اوزکی سرگرمیوں پرپابندی عائد کرتے ہوئے تنبیہ کی ہےکہ اگرکسی بھی این جی اونے ضلعی حکومت سےپیشگی اجازت کےبغیرسرگرمیاں شروع کیں توان کےخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق بیشتراین جی اوزاورمفادپرست عناصرجوزف کالونی کےسانحےپرسیاست چمکانےکی کوشش کررہےتھے۔ یہاں تک کہ بعض این جی اوز سانحہ جوزف کالونی کوعالمی سطح پرمنفی اندازمیں پیش کرکےعطیات اکٹھاکرنےمیں مصروف تھیں۔ این جی اوکواس وقت تک متاثرہ علاقےمیں کام کی اجازت نہیں ہوگی جب تک ضلعی انتظامیہ سےاین اوسی حاصل نہیں کیاجاتا۔ اطلاعات کےمطابق بعض این جی اوزضلعی انتظامیہ کوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔