گواہوں نے شاہ رخ سمیت تمام ملزموں کو میری عدالت میں شناخت کیا: انسداد دہشتگردی عدالت میں مجسٹریٹ کا بیان

12 مارچ 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار احمد سومرو نے بیان ریکارڈ کروایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار احمد نے کہا کہ شاہ رخ سمیت تمام ملزمان کو میری عدالت میں گواہوں نے شناخت کیا۔ چاروں ملزمان کے خلاف گواہوں نے بیان دیا اور انہیں ملزم نامزد کیا ۔