نیب نے پنجاب حکومت کے رنگ روڈ‘ میٹرو بس منصوبوں کی تحقیقات شروع کردی

12 مارچ 2013

لاہور (نوائے وقت نیوز) نیب نے پنجاب حکومت کے رِنگ روڈ اور میٹرو بس منصوبوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نیب کے مطابق پنجاب حکومت سے رِنگ روڈ اور میٹرو بس منصوبوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق سرکاری افسران سے کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ رِنگ روڈ اور میٹرو بس منصوبوں کے بارے میں تحقیقات مختلف رپورٹس کی روشنی میں شروع کی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ بلاتخصیص، شفاف اور تیز تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔