کھڈیاں: روٹھی بیوی نہ بھیجنے پر فائرنگ، سالے، ہم زلف کو قتل کر دیا

12 مارچ 2013

قصور (نامہ نگار) قصور کے نواح کھڈیاں خاص میں روٹھی بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کرکے اپنے سالے اور ہم زلف کو قتل اور ساس کو شدید زخمی کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سیماں بی بی نے اپنی بیٹی کی شادی لاہور کے رہائشی شکیل کے ساتھ کی تھی لیکن ان دنوں دونوں میں بیوی میں ناچاقی چلی آ رہی تھی اور اس کی بیوی روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی۔گزشتہ روز شکیل اپنی بیوی کو منانے کے لئے اپنے سسرال کھڈیاں آیا۔ بات چیت کے دوران شکیل کا اپنے سسرال والوں سے جھگڑا ہو گیا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا سالا 17 سالہ فیصل اور ہم زلف 30 سالہ حاجی ظفر ہلاک جبکہ اس کی ساس سیماں بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ جس کو تشویشناک حالت کے باعث جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...