ننکانہ : گھر کی چھت گرنے سے 2بھائی جاں بحق 6اہلخانہ زخمی

12 مارچ 2013

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مکان کی چھت گرنے سے دو حقیقی بھائی جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نواحی گاﺅں نبی پور پیراں کے رہائشی ایک شخص شوکت علی کے اہلخانہ گھر کے ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ علی الصبح 4بجے اچانک کمرے کی چھت گر گئی جس کے باعث شوکت علی کی بیوی شہناز بی بی ، اس کی بہو، تین بیٹے 4سالہ محمد فیصل، 8سالہ عثمان ، 12سالہ امجد اور دو بیٹیاں ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ افراد کو ملبے تلے سے نکالا تو شوکت علی کے دو بیٹے عثمان علی اور امجد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسر ے بیٹے امجد کو مخدوش حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ےاد رہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں حقیقی بھائی مقامی سکول میں جماعت ہفتم اور جماعت چہارم کے طالب علم تھے۔