اورکزئی ایجنسی : بم حملے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار جاں بحق
ہنگو (بی بی سی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ایک حملے میں فوج کے کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پشاور میں فرنٹیر کور کے ایک ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے آرغنجہ میں پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی اہلکار رات کے وقت گشت کر رہے تھے کہ اس دوران ان پر سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہو گئی۔