بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم ‘فائرنگ، 4 افراد زخمیوزیراعلی نے نوٹس لے لیا

12 مارچ 2013
بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم ‘فائرنگ، 4 افراد زخمیوزیراعلی نے نوٹس لے لیا

ملتان + لاہور (نوائے وقت نیوز + خصوصی رپورٹر) بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم اور ہوائی فائرنگ ہوئی تصادم کے دوان 4 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا گیا زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بہا¶الدین زکریا یونیورسٹی میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔