وینز ویلا کی خاتون اول سے معانقہ ایرانی صدر کو مہنگا پڑ گیا

12 مارچ 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ) وینز ویلا کی خاتون اول سے معانقہ ایرانی صدر کو مہنگا پڑ گیا ۔ اُمت کے مطابق ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے کڑی تنقید کی ہے۔ قدامت پرستوں نے تحریک چلانے کی تیاری کر لی۔ شاویز کے جنازے پر دیا جانیوالا بیان بھی اسلامی عقائد کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق احمدی نژاد کے دور اقتدار کا یہ خطرناک موڑ ہے۔