دھمکیاں :شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ہاٹ لائن رابطہ منقطع کردیا

12 مارچ 2013

سیول (آن لائن ) شمالی کوریا نے دھمکیوں کے بعد جنوبی کوریا کے ساتھ ہاٹ لائن رابطے ختم کردیئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ رابطوں کو منقطع کردیا ہے ۔ خبررساں ادارے نے وزارت یونیفکیشن کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتہ کی دھمکیوں کے باعث شمالی کوریا نے غیر فوجی علاقے پان منجم جس نے کوریا کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔