طالبان سے خفیہ مذاکرات نہیں کر رہے، امریکہ نے کرزئی کا الزام مسترد کر دیا

12 مارچ 2013
طالبان سے خفیہ مذاکرات نہیں کر رہے، امریکہ نے کرزئی کا الزام مسترد کر دیا

 واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امر یکہ نے طالبان کیساتھ خفیہ مذاکرات سے متعلق افغان صدر حامد کرزئی کا طالبان کے ساتھ مذاکرات کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کےلئے یک طرفہ طور پر کام نہیں کر رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امن کے کسی بھی امکان یا سیاسی تصفیے کی قیادت افغان حکومت کرے گی۔ ہم اس میں صرف مدد فراہم کر یں گے۔ پیر کو امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے افغان صدر حامد کرزئی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں کررہا، چک ہیگل نے کابل میں صدر کرزئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے الزام میں کوئی سچائی نہیں ۔ اس سے پہلے افغان صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ طالبان روزانہ امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور یہ مذاکرات خلیجی اور یورپی ممالک میں ہورہے ہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...