پاکستان لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے‘ بھارت کا ایک اور الزام

12 مارچ 2013

نئی دہلی (آن لائن ) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگیں بچھانے میں مصروف ہے جس کا مقصد ہمارے فوجیوں کو جانی نقصان پہنچانا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ اے کے انتھونی نے لوک سبھا کو بتایا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں اور گذشتہ سال 24 سے 26 نومبر کو بھی پاکستانی عناصر کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا تھا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بارودی سرنگوں سمیت سیز فائر خلاف ورزیوں کے حوالے سے تمام معاملات پاکستانی حکام سے ہاٹ لائن رابطوں پر اٹھائے گئے ہیں جبکہ خفیہ ایجنسیوں نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فوجیوں کو جانی نقصان پہنچانے کے لئے بارودی سرنگیں بچھانے سمیت مختلف اوقات میں ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔