وزیراعظم نے 103 افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 103 افسروں کے اگلے گریڈز میں ترقی کی منظوری دیدی۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے24 افسروں کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دی گئی ہے۔ گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں محمد رضا باقی‘ محمد سلیم بٹ‘ حافظ جمیل اویس‘ زرینہ زیدی‘ یوسف غفار خان‘ بخت زمان‘ساجد علی‘ عبدالرحمن ڈوگر‘ محمد پرویز عالم‘ سجاد حیدر افضل‘ افتخار قلب‘ رخسانہ یاسمین‘ہدایت رحمان‘ رعنا احمد‘محمد ریاض‘ میاں سعید اقبال‘ صفدر‘ ماجد قریشی‘ آفتاب احمد‘ سکندر اسلم شامل ہیں۔ان لینڈ ریونیو کے 86افسروں کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں شہزادہ طاہر زمان‘ عبدالحمید سانگی‘ سلطان وزیر خان‘ نوشاد علی خان‘ مسعود اختر‘ رخسانہ سعید‘ ارم عدنان‘ خواجہ عدنان‘ رانا لقمان‘ منظور احمد‘ محمد علی ساند‘ محمد اکرم‘ غضنفر حسین‘ محمد اقبال‘ خالد محمود (کھرل) اشفاق تاینو‘ فضل یزدانی خان‘ سرفراز احمد‘ شعیب شکیل‘ عبدالرشید شکیل‘ امتیاز احمد‘ عامر احمد‘ سرفراز وڑائچ شامل ہیں۔