لغاری، مزاری، بوسن خاندانوں کی اہم شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت متوقع
اسلام آباد (محمد نواز رضا، وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات، خاندان اور برادریاں آئندہ ہفتے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ چودھری نثار علی خان جو پچھلے ایک ہفتہ سے زائد لاہور میں قیام پذیر رہے ان سے جمال لغاری، اویس لغاری، شیر باز مزاری اور سکندر بوسن اور جنوبی پنجاب کی دیگر اہم سیاسی شخصیات کا رابطہ قائم ہوا اس دوران ان سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹوں کے بارے میں فیصلے کئے گئے جن کی میاں نوازشریف وطن واپسی پر حتمی منظوری دیں گے۔