بے گناہ لوگوں کو نقصان پہنچانا قابل مذمت فعل ہے: حاجی عبدالرزاق

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بطور مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے اور تمام شہری یکساں عزت و احترام کے قابل ہیں۔ انہوں نے بادامی باغ کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناﺅنے اقدام کے پیچھے کار فرما ہاتھوں کو بے نقاب ہونا چاہئے۔ حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔