مسلم لیگ ن کی طرف مخصوص نشستوں کی ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے والی خواتین کیلئے فیس کی رقم بہت زیادہ ہے: مہناز رفیع

12 مارچ 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما مہناز رفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے مخصوص نشستوں کی ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے والی خواتین کیلئے فیس کی رقم بہت زیادہ ہے جو عام عورت افورڈ نہیں کر سکتی۔ نوائے وقت سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے عام عورت کی سخت حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔ اس شرط پر صرف معاشی طور پر مضبوط اور سرمایہ دار خواتین ہی پورا اتر سکتی ہیں۔ ان کی مخلص ورکر خواتین کیلئے قومی اسمبلی نشست کیلئے ایک لاکھ روپے اور صوبائی نشست کیلئے پچھتر ہزار روپے کا بندوبست کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔

شیریں نوا مہناز

شاہد لطیف 1968 اور 1969 کا زمانہ تھا راقِم ریڈیوپاکستان کراچی کے موسیقی کے ...