گوادر پورٹ، گیس پائپ لائن اچھے اقدامات ہیں: جہانگیر اشرف وینس

12 مارچ 2013

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر اشرف وینس نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کو قوم و ملک کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنا اور ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا معاہدہ حکومت کے بڑے اقدام ہیں ۔ انہوں نے کہا چونکہ اب الیکشن کا مرحلہ انتہائی قریب ہے اس لئے حکومت کو منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر کے اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے۔ جہانگیر اشرف وینس نے کہا کہ عمران خان برسر اقتدار آ کر گوادر اور ایران گیس منصوبے سے بھی بڑے منصوبے لائیں گے جس سے قوم خوشحال ہو گی۔