شیر یونین واسا کا ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرانے کیلئے دھرنا

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) واسا لیبر الائنس شیر یونین کے زیراہتمام واسا ورک چارج ملازمین کو ریگولر کروانے کیلئے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت صدر شیر یونین چودھری غلام محمد نے کی۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صدر چودھری غلام محمد نے کہا واسا میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر نہ کرنا ان کا معاشی قتل ہو گا۔