نیئر علی دادا‘ آصف باجوہ‘ ڈاکٹر نوید حامد اور بیلا رضا جمیل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے رکن مقرر

12 مارچ 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب نے نیئر علی دادا ‘ آصف باجوہ ‘ ڈاکٹر نوید حامد اور بیلا رضا جمیل کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا رکن مقرر کر دیا۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صبیحہ منصور نے یونیورسٹی کی ٹاپ منیجمنٹ کے اجلاس میں نئے ارکان کے تقرر کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ نئے ارکان اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں مقام کے حامل ہیں اور سنڈیکیٹ جو یونیورسٹی کا بورڈ آف گورنر ہ ے کو ان شخصیات کی مہارت اور تجربے سے استفادہ ہو گا۔