مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے والے قیام امن کے دشمن ہیں، صوفی مسعود احمد صدیقی

12 مارچ 2013

لاہور (پ ر) تنظیم مشائخ عظام کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے بادامی باغ میں ہونے والے جلاﺅ گھیراﺅ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے والے قیام امن کے دشمن ہیں، ایسے عناصر ناقابل معافی ہیں انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینا دین اسلام کی تعلیمات میں نہیں۔