مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کی زبردست حامی ہے: صغریٰ عائشہ

12 مارچ 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون صغریٰ عائشہ نے کہا ہے کہ جب تک ملک کی نصف آبادی ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب حکومت نے خواتین پیکج کا اعلان کر کے صوبے کی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے قابل ستائش کردار ادا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کی زبردست حامی ہے اور اسے معاشرے کا فعال فرد بنانے کیلئے عملی اقدامات میں مصروف ہے ۔ نوائے وقت سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے ذریعے اسمبلی میں پہنچ کر خواتین کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرونگی۔