اصلاحات نافذ نہ ہوتیں تو عوامی تحریک انقلاب انتخابات کا بائیکاٹ کر دے گی: آفتاب لودھی

12 مارچ 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے اعلان کیا کہ اگر اصلاحات نافذ نہ ہوئیں تو تحریک انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی ۔ گذشتہ روز تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اسناد کی تصدیق کی الیکشن کمیشن کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا جبکہ امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے مجوزہ درخواست فارم اور ترامیم کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حیلوں بہانوں سے جعلی ڈگری والوں ٹیکس چوروں اور کرپٹ لوٹ مار گروپ کی اقتدار میں واپسی کی راہ ہموار ہو جائے تو نئے انتخابات کا جواز ہی ختم ہو جائے گا۔