واقعہ بادامی باغ مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کی سازش ہے: ندیم منا
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پی پی 139 کے نائب صدر ملک ندیم منا نے کہا ہے کہ واقعہ بادامی باغ مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت اس واقعہ پر مسیح برادری کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو بدنام کرنے والے عناصر کو پنجاب حکومت کسی بھی صورت معاف نہیں کرے گی۔