گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں مستحق طلبہ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ویلفیئر سوسائٹی نے گزشتہ روز مستحق طلباءکے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن نے بخاری آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں مہم کا آغاز کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی موجود تھے اس مہم میں دو سو سے زائد طلبا حصہ لیں گے۔